ہفتے میں تین دن کی چھٹی؟ وضاحتی بیان آگیا

جدہ(پی این آئی)سعودی عرب کی وزارتِ افرادی قوت اور سماجی بہبود نے ہفتے میں تین دن کی چھٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل اطلاع کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

عرب اخبار ٹونٹی کے مطابق وزارت سے اس اطلاع کے حوالے سے استفسار کیا گیا تھا ، جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جلد مملکت میں ہفتے میں تین دن کی چھٹی کا قانون جاری ہونے والا ہے ۔وزارت کا کہنا ہے کہ موجودہ قانون محنت پر نظر ثانی کی جارہی ہے ، معمول کے مطابق وزارت قوانین میں ردو بدل کے لیے جائزہ لیا جاتا ہے ۔وزارت مزید سعودی عرب کے شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرنے ملکی اور بین الااقوامی سرمایہ کاروں کے لیے سعودی مارکیٹ کو زیادہ سے زیادہ پرکشش بنانے کے لیے کوشاں ہے۔وزارت کا کہنا ہےکہ نئے قانون محنت کا مجوزہ مسودہ رائے عامہ کے جائزے کے لیے پورٹل پر جاری کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close