رمضان المبارک میں عمرہ کی بکنگ کے لیے نئی ایپ لانچ کر دی گئی ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کا اعلان

جدہ (پی این آئی) سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کیلئے اجازت نامے کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزارت حج کے حکام کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے عازمین نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرائیں۔
وزارت حج کے حکام مطابق ’اعتمرناً‘ ایپ منسوخ کر دی گئی ہے اور اب تمام کارروائی ’نسک‘ ایپ کے ذریعے جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سیکرٹری حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے رمضان کے آخر تک بیرونی دنیا سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں