ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں منگل کو ایک 7 منزلہ عمارت میں زور دار دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔فائر سروس کنٹرول روم نے بتایا کہ دھماکے کے بعد 11 فائر فائٹنگ یونٹوں کو موقع پر بھیجا گیا ۔
دھماکہ ڈھاکہ کے پرہجوم علاقے گلستان میں شام 4:50 (مقامی وقت) کے قریب ہوا۔ فائر سروس کے ایک اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا ‘(اب تک) 14 لاشیں ملی ہیں لیکن ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔’ایک مقامی دکاندار صفیت حسین نے ڈیلی سٹار اخبار کو بتایا “پہلے تو میں نے سوچا کہ یہ زلزلہ ہے۔ پورے صدیق بازار کا علاقہ دھماکے سے لرز گیا ، میں نے 20، 25 لوگوں کو ایک تباہ شدہ عمارت کے سامنے سڑک پر پڑے ہوئے دیکھا۔ وہ شدید زخمی تھے اور خون بہہ رہا تھا، وہ مدد کے لیے پکار رہے تھے۔ کچھ لوگ گھبراہٹ میں ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔مقامی لوگ زخمیوں کو وین اور رکشوں میں ہسپتال لے جا رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں