ترکیہ کے تباہ کن زلزلے کے بعد ہزاروں آفٹرشاکس، خوفناک اعدادوشمارجاری

انقر ہ(پی این آئی)ترکیہ کی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (افاد)نے 6 فروری سے 4 مارچ تک ترکیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آنے والے زلزلوں اور آفٹر شاکس خوفناک تعداد کا اعلان کیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق 6 فروری سے آج تک ترکیہ اور اس کے ارد گرد تقریباً 13,000 زلزلوں اور آفٹر شاکس کے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔

 

 

 

 

6 فروری کوجنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 7.7 اور 7.6 کی شدت کے2 زلزلے آئے، جس کے بعد ہزاروں شدید نوعیت کے آفٹر شاکس آئے۔ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 50,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں عمارتیں منہدم ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔زلزلے سے اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close