مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں ہوگئیں

تل ابیب(پی این آئی)اسرائیل میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گرگیا ، طیارے میں سوار میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے ہائی وے پر گر گیا اور جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

پرائیویٹ طیارنے نواحی علاقے سے تل ابیب کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کسی تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے سپر ہائی وے پر دوڑتی گاڑیوں کے درمیان ہی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی،طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ کے قابو سے باہر ہوکر ہائی وے سےٹکرا گیا، طیارے میں ایندھن زیادہ ہونے کی وجہ سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جہاز میں سوار پائلٹ 51 سالہ شوہر اور بیوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close