امارات، تارک وطن خاتون نے 10ملین درہم کی لاٹرین جیت لی، خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)یواے ای میں تارک وطن خاتون دس ملین درہم کی لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑوں پتی بن گئی ۔خلیج ٹائمز کے مطابق آرلین نامی خاتون گزشتہ بارہ سالوں سے ابوظہبی میں رہائش پذیر تھی ،یہ فلپائنی تارک وطن ہیں جنوری کے آخر میں فلپائنی تارک وطن اور سٹور مینیجر 34 سالہ رسل رئیس ٹوازون نے ایک اور ریفل ڈرا میں 15 ملین درہم جیتے تھے ۔

محظوظ لاٹری انتظامیہ کے مطابق آرلین سمیت پانچ فلپائنی 2021 میں محظوظ ڈرا کے آغاز کے بعد سے کروڑ پتی بن چکے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق آرلین اس سے قبل اپنی دوستوں سے پیسے ادھار مانگ کر گزر بسر کرتی تھیں اور انہیں شدید شرمندگی بھی اٹھانا پڑتی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close