ایک اور زلزلے کا جھٹکا، شدت کتنی تھی؟ تفصیلات آگئیں

ابو ظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں جمعرات کی شام ایک معمولی زلزلہ آیا اور کچھ رہائشیوں نے اسے محسوس کیا۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر 1.9 کی شدت سے زلزلہ رات 8 بجے ڈبہ الفجیرہ کے ساحل پر ریکارڈ کیا گیا۔ این سی ایم نے مزید کہا کہ اسے رہائشیوں نے ‘تھوڑا سا محسوس کیا لیکن ملک پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

سیسمولوجی ماہرین نے پہلے خلیج ٹائمز کو بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو زلزلوں سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف سیسمولوجی ، این سی ایم کے ڈائریکٹر خلیفہ العبری نے خلیج ٹائمز کو بتایا “متحدہ عرب امارات میں کم سے درمیانے درجے کے زلزلے آتے ہیں اس لیے ہم محفوظ ہیں، ہم فعال فالٹ لائن پر نہیں ہیں۔ ہمارے ہاں ایک سال میں دو سے تین کی شدت تک کے جھٹکے اکثر آتے ہیں۔ لوگ ان میں سے زیادہ تر جھٹکے محسوس نہیں کرتے اور ان کا صرف سینسر سے پتہ چلتا ہے۔ یہ تمام جھٹکے عمارتوں یا انفراسٹرکچر کو متاثر نہیں کرتے ۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں