اٹلی میں ڈوبنے والی کشتی میں موجود 14 سالہ اذان آفریدی کی دل دہلا دینے والی خبر

روم (پی این آئی) اٹلی کے ساحل پر ڈوبنے والی تارکین وطن میں موجود پاکستانی 14 سالہ اذان آفریدی کے ماموں نے لاش کی شناخت کر لی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حصول تعلیم کے لیے یورپ جانے کے خواہشمند اذان آفریدی کو ماموں کے پاس جا کر یورپ میں پڑھنے کا شوق تھا۔ ابھی اطلاعات ہیں کہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے

والے پاکستانی اذان آفریدی کی لاش 4 روز بعد مل گئی ہے۔۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق پشاور کے نوجوان اذان آفریدی کی لاش 4 روز بعد ملی جہاں اٹلی میں موجود اذان آفریدی کے ماموں نے لاش کی شناخت کی۔ مرحوم کے گھر والوں کا کہنا ہےکہ اذان آفریدی بیرون ملک تعلیم کے حصول کےلیے اٹلی گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close