شادی کی تقریب کے دوران ہی دُلہن کی موت ہوگئی، پھر دُلہن کی جگہ کس کی شادی کر دی گئی؟ حیران کن خبر

نئی دہلی(پی این آئی) بھارت میں ایک دلہن کی شادی کی تقریب کے دوران ہارٹ اٹیک آنے سے موت ہو گئی اور دولہا دلہن کے گھر والوں نے شادی ختم کرنے اور دلہن کی ناگہانی موت کا سوگ منانے کی بجائے شادی جاری رکھی اور دلہن کی چھوٹی بہن کو دولہا کے ساتھ بیاہ کر رخصت کر دیا۔

یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر بھاو نگر میں پیش آیا۔ شادی کی یہ تقریب شہر کے ایک مندر میں ہو رہی تھی جہاں وشال نامی دولہا اور ہیتل نامی دلہن کے پھیرے ہونے والے تھے کہ اچانک دلہن بے ہوش ہو کر گر گئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی کو ہارٹ اٹیک آیا تھا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ دلہن کی موت کے بعد دونوں گھر والوں نے اس کی میت مردہ خانے میں رکھوا کر شادی کی تقریب جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور دلہن کی چھوٹی بہن کو دلہن بنا دیا۔ شہر کے کارپوریٹر لکشمن بھائی راٹھور کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ دلہن کے گھر والے اگرچہ دل گرفتہ تھے تاہم انہوں نے دولہا کو خالی ہاتھ نہ بھیج کر ایک نئی مثال قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close