ایک بار پھر خوفناک زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس چھا گیا

استنبول (پی این آئی) ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشرقی حصے میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے ہیں جبکہ کچھ تباہ شدہ عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

پیر کو آنے والا زلزلہ جنوبی ترکی کو ہلانے والا تازہ ترین بڑا جھٹکا بن گیا کیونکہ یہ خطہ پہلے ہی طاقت ور زلزلے سے ہونے والی تباہی بحالی کی طرف بڑھ رہا تھا۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (اے ایف اے ڈی) نے کہا کہ تازہ ترین زلزلے کا مرکز ملاتیا صوبے کے قصبے یسیلیورٹ میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری کو اس علاقے میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کا مرکز کہرامنماراس میں ایک فیکٹری منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ یسیلیورٹ کے میئر مہمت سینار نے ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قصبے میں متعدد عمارتیں گر گئیں، جن میں ایک چار منزلہ عمارت بھی شامل ہے جہاں ایک باپ اور بیٹی پھنس گئے تھے۔ سینار نے کہا کہ یہ لوگ سامان اکٹھا کرنے کے لیے تباہ شدہ عمارت میں داخل ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں