بارشیں اور برفانی طوفان، سارا نظام درہم برہم ہوگیا

نیویارک(پی این آئی)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں برفانی طوفان کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں بلند مقامات پر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ دیگر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث لاس اینجلس میں کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے اور کہیں برف باری کے باعث بند ہوگئی ہیں۔برفانی طوفان اور بارشوں کی وجہ سے لاس اینجلس میں تقریباً 85 ہزار گھروں اورکاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق سان فرانسسکو میں برفانی طوفان کے نتیجے میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننےکا امکان ہے، سیکرامنٹو کے رہائشیوں کو بدھ تک غیرضروری سفر سےگریز کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ کیلی فورنیا میں طوفان کے نئے سسٹم سے آج 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close