بیجنگ (پی این آئی) بحیرہ جنوبی چین میں چین کے جنگی طیاروں اور امریکی بحریہ کے ہوائی جہاز کا آمنا سامنا ہو گیا، جس پر چینی جنگی طیارے نے امریکی جہاز کو وارننگ دی کہ خبردار آپ چینی حدود سے 12 ناٹیکل میل دور ہیں، آگے مت بڑھنا ورنہ ذمہ دار خود ہو گے۔ جس پر امریکی پائلٹ کا کہنا تھا کہ وہ محفوظ فاصلے پر ہے اور مغرب کی جانب جا رہا ہے۔جیو نیوز کے مطابق دونوں جہاز پانچ سو فٹ کے فاصلے پر آ گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں