بھارتی فوج کا افسر گرفتار کر لیا گیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کو ریاست آسام میں ایک خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ والیا بھارتی فوج کی 4 کور میں تعلقات عامہ کا افسر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اسے فوج کی مدد سے ایک خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ 15 فروری کو کامروپ چنگساری کے علاقے سے 35 سالہ خاتون کی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی لاش برآمد کی گئی تھی۔ مقتولہ کی شناخت بندانا شری کے نام سے ہوئی جو ورناسی گئی تھی، وہ 14 فروری کو گوہاٹی میں لیفٹیننٹ کرنل امریندر سے ملاقات کیلئے آئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو اغوا کرکے قتل کیا گیا اور لاش ہائی وے پر پھینکی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ لاش کو گوہاٹی میڈیکل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا تھا۔ بھارتی پولیس حکام نے کہا کہ ہم نے فوجی افسر امریندر سنگھ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close