دہلی کے نائب وزیر اعلی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی منظوری دے دی گئی

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وزارت داخلہ نے ملک کی اعلی تحقیقاتی ایجنسی کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کے خلاف جاسوسی کے ایک مبینہ معاملے میں تحقیقات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مقامی میڈیا نے بدھ کوبتایا کہ وزارت نے فیڈ بیک یونٹ (ایف بی یو)کے جاسوسی کیس کے سلسلے میں انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت سیسودیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی نے اپنے ردعمل میں سوشل میڈیا پر لکھاکہ اپنے حریفوں کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کرنا ایک کمزور اور بزدل شخص کی نشانی ہے۔ جیسے جیسے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا ویسے اس کے خلاف بہت سے دوسرے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ عام آدمی پارٹی نے سیسودیا کے خلاف الزامات کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close