خبردار، شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے امریکہ کو خطرناک نتائج کی دہمکی دے دی

پیانگ یانگ (پی این آئی) عالمی سطح پر امریکہ، جنوبی کوریا، جاپان اور شمالی کوریا کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے جب امریکا کی جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے امریکا کے لیے انتباہ جاری کر دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے 2 روز قبل ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا کے خلاف جنوبی کوریا نے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے پڑوسی ملک شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کی ہے۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ سنگین اشتعال انگیزی کو فوری بند کیا جانا چاہیے۔ تاہم امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل لانچ سے کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج رات ہو گا۔ دوسری جانب جاپانی وزیرِ اعظم نے شمالی کوریا کے تجربات پر سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے کہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں