انقرہ(پی این آئی)ترکیہ اور شام میں آنیوالے بدترین زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 45ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں اب تک 39 ہزار 672 اور شام میں 5 ہزار 800 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم شام میں گزشتہ چند روز سے ہلاکتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ترکیہ میں 2 لاکھ 64 ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں اور کئی افرادتاحال لاپتا ہیںغیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور شام میں بدترین زلزلے کو 11 دن گزر چکے ہیں اور گزشتہ روز مزید 3 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا تھا۔زلزلے کے علاقوں سے کئی بین الاقوامی امدادی اداروں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے لیکن مقامی ٹیمیں تباہ حال عمارتوں میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ مزید افراد کو زندہ نکال لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں