ترکیہ زلزلہ، 11روز بعد مصطفیٰ نامی نوجوان زندہ سلامت نکال لیا گیا

استنبول(پی این آئی)ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے 11 روز بعد ترکیہ کے جنوبی صوبے حاطے میں زمیں بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔

ترک وزیر صحت کی جانب سے زلزلے کے 11 روز بعد مصطفیٰ نامی 33 سالہ نوجوان کو ملبے سے زندہ نکالے جانے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں واقع اپارٹمنٹ کے ملبے سے 10 روز بعد 248 گھنٹے تک ملبے کے نیچے پھنسی ہوئی 17 سالہ لڑکی کو زندہ نکالا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کے تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ حکام کے مطابق ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار 44 جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 800 سے متجاوز ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ زندگی کی امید دھیمی پڑتی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close