روسی صدر پیوٹن کی قریبی ساتھی کی پراسرار موت، لاش کہاں سے ملی؟

ماسکو (پی این آئی) روس کے صدر پیوٹن کی قریبی ساتھی عمارت کی 16 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرینا ینکینا روسی وزارت دفاع کے مالی معاونت کے شعبے سے وابستہ تھیں۔58 سالہ مرینا ینکینا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کی لاش سینٹ پیٹرزبرگ کے علاقے میں رہائشی کمپلیکس کے فرش پر پڑی تھی جس کو ایک راہگیر نے شناخت کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرینا ینکینا کو یوکرین جنگ کے لیے فنڈنگ کی کوششوں کو بڑھانے والی شخصیات سمجھا جاتا تھا۔

عمارت سے ملنے والی چیزوں سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ مرینا ینکینا کے شوہر کی ملکیت ہے اور وہ وہاں رہائش پذیر نہیں تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران چند دن کے وقفے سے یہ دوسری اعلیٰ شخصیت کی موت ہے۔ اس سے پہلے میجر جنرل ولادیمیر ماکاروف نے خودکشی کرلی تھی جنہیں روسی صدر نے کچھ ہی روز پہلے برطرف کردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close