امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ، 3 ہلاک، 5 زخمی ، حملہ آور کون تھا؟

ڈیٹرائٹ (پی این آئی) امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کو تلاش کیا جا رہا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد یونیورسٹی کی تمام عمارات کی تلاشی کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور چھوٹے قد کا آدمی ہے جس نے ماسک پہن رکھا تھا۔ جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پیدل ہی فرار ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کا ایک بڑا تعلیمی ادارہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ زیرتعلیم ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close