کاروبار کیلئے شارجہ جانے والا 28 سالہ پاکستانی نوجوان لاپتہ

شارجہ(آئی این پی)کاروبار کی غرض سے شارجہ جانے والا 28سالہ پاکستانی نوجوان لاپتہ ہوگیا، لواحقین کی جانب سے سفارتخانے، شارجہ حکام اور دیگر ایجنسیوں سے رابطے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا،نجی ٹی وی کے مطابق بھٹہ چوک لاہور کے رہائشی 28سالہ زین العابدین کے والد محمد منشا کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا 12اکتوبر 2022کو کاروبار کے سلسلے میں شارجہ گیا، 23دن بعد اس کا موبائل فون آف ہو گیا تھا،

انہوں نے بتایا کہ بیٹے سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس کی تلاش کیلئے وہ خود شارجہ گئے جہاں انہوں نے سی آئی ڈی اور پولیس میں رپورٹس درج کرائیں اور پاکستانی سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا تاہم بیٹے کا کوئی سراغ نہ مل سکا،ان کا کہنا تھا کہ شارجہ میں ایک ماہ تک بیٹے کی مسلسل تلاش میں ناکامی کے بعد وہ پاکستان واپس آگئے جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کا کریڈٹ کارڈ خلیل نامی اس کے بھارتی دوست نے 4مرتبہ شارجہ اور ایک بار بھارت میں استعمال کیا،شارجہ میں لاپتہ ہونے والے 28 سالہ پاکستانی نوجوان زین العابدین کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹے کی بازیابی کے سلسلے میں ان کی مدد کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close