زوردار دھماکہ، متعدد ہلاکتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

دمشق (پی این آئی) زوردار دھماکہ ۔۔ وسطی شام میں ایک حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ داعش گروپ نے “ہفتے کے روز تقریباً 75 افراد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ حمص کے مشرقی دیہی علاقوں میں پالمیرا کے علاقے میں ٹرفلیں جمع کر رہے تھے۔”

اس نے کہا کہ اس حملے میں “ایک خاتون سمیت 10 شہری اور (شامی) حکومتی فورسز کے ایک رکن کی موت ہوئی۔ آبزرویٹری کے مطابق حملے میں دیگر افراد لاپتہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close