امریکہ پاکستان میں کس کے ساتھ ہے؟ اہم امریکی سینیٹر کا آنکھیں کھول دینے والا مؤقف سامنے آ گیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہے بلکہ کس کے ساتھ ہے؟ اس حوالے سے اہم امریکی سینیٹر کا مؤقف سامنے آیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے رکن سینیٹر کوری بُوکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی زیادہ امداد کی جائے، پاکستانی عوام کو متحرک اور شفاف جمہوریت کا حق ہے، امریکا کسی ایک پارٹی یا سیاستدان کا نہیں، پاکستانی عوام کا ساتھ دے۔میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر کوری بُوکر نے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے بائیڈن انتظامیہ اقدامات کرے۔

ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملوں سے بڑے جانی نقصان کے بارے میں پوچھا گیا تو امریکی سینیٹر نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ دہشت گردی روکے، پاکستان کو اہم اتحادی بنائے۔ امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے رکن کوری بُوکر کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاکستانی امریکن کو حکومت میں متناسب نمائندگی ملنی چاہیے، پاکستانی امریکن کمیونٹی ترقی کی بلندیوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں