جسے اللہ رکھے، زلزے سے ملبے میں دبےخاندان کو 40 گھنٹے بعد زندہ نکال لی گیا

ادلیب (پی این آئی) شامی شہر ادلیب کے گاؤں بسنیا میں زلزلے کے نتیجے میں جہاں کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں وہیں ایک پورا خاندان بھی ملبے تلے دب گیا جسے کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد ریسکیو اہلکار زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملبے تلے افراد کو نکالتے وقت لوگوں کا جم غفیر بھی معجزہ دیکھنے کیلئے موجود تھا جنہوں نے کئی گھنٹوں بعد بھی ملبے میں دبے افراد کو زندہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔

یہ بات اہم ہے کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار کے قریب جاپہنچی ہے، ترکیہ میں 5 ہزار 894 اور شام میں 1 ہزار 932 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close