انقرہ (پی این آئی)ترکیہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے بعد موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
No official has been reach the town of Gölbaşı #Harmanlı in #Adıyaman yet.
Please share and be a voice.
Trouble is increasing due to #snowfall.#deprem #DEPREMOLDU #hataydeprem #kayseri #Mersin #Adana #Gaziantep #Nurdağı #Kahramanmaraş #Turkey #TurkeyEarthquake #Turqui #Turkey pic.twitter.com/fdkRriTE7z— Mohd Ahtisham Ahsan (@MohdAhtishamAh1) February 6, 2023
عرب میڈیا کے مطابق اس وقت ترکیہ طاقتور مغربی ہواؤں کی زد میں ہے ،جس کے باعث ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے امدادی ٹیمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور زمین بوس ہونیوالی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام سست روی کا شکار ہے ، امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی امدادی گرمیاں تیز کردی جائیں گی ۔زلزلے کے بعد بد ترین موسمیاتی صورتحال کی وجہ سے ترکیہ کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں