13 فروری تک سکولوں کو بند کرنے کا اعلان

انقرہ (پی این آئی) ترکیہ نے 11 صوبوں کو ہلا کر رکھ دینے والے مہلک زلزلے کے بعد ملک بھر میں 13 فروری تک سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ملاتیا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم محمود اوزر نے کہا کہ زلزلے کے بعد بحالی پر توجہ دینے اور نقصانات پر سوگ منانے کے لیے سکول ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔ڈیلی صباح کے مطابق وزیر تعلیم اور ان کے نائبین نے ڈیزاسٹر زون میں کرائسز میٹنگ کی۔ حکام نے زلزلہ زدگان کے لیے رہائش گاہوں، اساتذہ کے ہوٹلوں، سکولوں اور کھیلوں کے مراکز کے ساتھ غیر تباہ شدہ سکولوں کی فہرست تیار کی۔ بحران کو کم کرنے کی کوشش میں وزارت تعلیم نے زلزلے سے متاثرہ 11 صوبوں کو ہنگامی امداد کے طور پر 10 لاکھ لیرا بھیجے جبکہ مقامی ماہرین نفسیات نے متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزاسٹر زون کا رخ کیا۔پیر کو ملک کے جنوب مشرق میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد کم از کم 1498 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 8533 افراد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close