نیو یارک (پی این آئی)ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد امریکی ریاست نیو یارک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکن جیولوجیکل سروس کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے ریاست کے دوسرے بڑے شہر بفیلو سٹی کے قریب ویسٹ سینیکا نامی قصبے میں محسوس کیے گئے، نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں