ترکیہ میں آنیوالے خوفناک زلزلے کی پیشنگوئی کب کر دی گئی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

انقرہ (پی این آئی) ترکیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں زلزلہ آیا جس سے اب تک سینکڑوں لوگوں کے جان گنوانے اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اب انکشاف ہوا ہے کہ اس زلزلے کی پیشگوئی تین روز قبل کی گئی تھی۔

زمین کے بارے میں تحقیق کرنیوالے معروف سکالر فرینک ہوگربیٹس نے 3 فروری کو نقشہ شیئر کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ” جلد یا بدیر اس خطے جن میں جنوب سنٹرل ترکی، اردن، شام اور لبنان وغیرہ میں 7.5 شدت کا زلزلہ آئے گا”۔زلزلے کے بعد اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ “سنٹرل ترکیہ میں زلزلے سے متاثر ہونیوالے ہر شخص کیساتھ میری ہمدردیاں ہیں، جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ جلد یا بدیراس خطے میں یہ ہوگا جیسا کہ سال 115 اور 526 میں ہوا تھا، یہ زلزلے سنجیدہ نوعیت کے پلینٹری جیومیٹری سے پہلے آتے ہیں جیسا کہ ہمارے پاس چار اور پانچ فروری کو ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close