ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ ، کرنسی کی قدر میں کمی، اسٹاک مارکیٹ بھی کریشن کر گئی

استنبول(پی این آئی)ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد مقامی کرنسی میں گراوٹ اور اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں شدید کمی دیکھی گئی۔ترکیہ اور شام شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 1400 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

زلزلے کے بعد ترکیہ کی معیشت پر بھی اثر پڑا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ کن زلزلے کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر میں گراؤٹ ہوئی ہے اور فی ڈالر 18.85 لیرا کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ ترک اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی ہے اوربورسا استنبول( اسٹاک ایکسچینج) کے 100 انڈیکس میں 4 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close