ترکیہ میں پھر زلزلہ، شدت کیا تھی؟ خوف و ہراس بڑھ گیا

استنبول(پی این آئی)ترکیہ میں آج 7 اعشاریہ 5 کی شدت سے زائد کے دو زلزلے آئے جس میں اب تک 900 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں دوسرا زلزلہ کہرامنمراس صوبے کے ضلع البستان میں آیا جس کی شدت 7 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔البستان پہلے زلزلے کے مرکز غازین تیپ سے 80 میل شمال میں واقع ہے جہاں صبح 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ البستان میں آنے والا زلزلہ آفٹر شاکس نہیں تھے بلکہ یہ صبح آنے والے زلزلے سے بالکل الگ زلزلہ تھا۔البستان میں آنے والے دوسرے زلزلے سے اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم صبح آنے والے زلزلے میں ترکیہ کے صوبے کہرامنمراس میں اب تک 70 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔خیال رہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 912 اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار 383 ہے جبکہ شام میں 560 ہلاکتیں اور 1800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close