متحدہ عرب امارات میں غیر مسلموں کی شادی کو آسان بنا دیا گیا

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں نئی قانون سازی کے ذریعے غیرمسلموں کی شادی کو مزید آسان بنا دیا گیا۔ نئے قانون کے تحت غیرمسلم جوڑے صرف24گھنٹے میں سول میرج لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی خاتون وکیل ڈیانا حمادی کا کہنا ہے کہ دبئی کورٹس نے سول میرج فار نان مسلمز فیسیلٹی لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ذریعے غیرمسلموں کی شادیوں کو قانونی دائرہ کار میں لایا جائے گا۔ اس نئے قانون میں غیرمسلموں کی شادی، طلاق اور وراثت کے متعلق نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ ڈیانا کا کہنا تھا کہ نئے قوانین کے تحت شادی کی رجسٹریشن کے لیے غیرمسلموں کے لیے جن شرائط پر پورا اترنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ان میں پہلی شرط مرد اور عورت کا غیرمسلم ہونا ہے۔ اس کے بعد ان کی عمریں 21سال یا اس سے زائد ہونی چاہئیں۔ دونوں میں سے ایک کے پاس دبئی میں اپنا گھر ہونا چاہیے۔ دونوں کو ثابت کرنا ہو گا کہ دونوں ’سنگل‘ ہیں۔ دولہا دلہن دونوں کو ذاتی حیثیت میں یا ان کے ایماءپر کسی اور کو عدالت میں پیش ہونا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close