6شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس چھا گیا

منیلا(پی این آئی)فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ پر شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فلپائن کے ایک بڑے جزیرے منڈاناؤ پر زلزلے آیا جس کی شدت 6 رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹر تھی۔

ریجنل سول ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت شہر ڈیواؤ تک بھی محسوس کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close