بھارتی فضائیہ کو پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا

نئی دہلی (پی این آئی )بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے سخوئی 30 اور میراج 2000 مادھیا پردیش کے ضلع مورینا کے قریب گر کر تباہ ہوئے ، دونوں طیاروں نے گوالیر ایئر بیس سے اُڑان بھری تھی اور وہ معمول کی پرواز پر تھے .سخوئی 30 میں 2 اور میراج میں 1 پائلٹ سوار تھا . ابتدائی رپورٹس کے مطابق 2 پائلٹ محفوظ رہے ہیں جبکہ بھارتی فضائیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close