6.5شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس چھا گیا

بیونس آئرس (پی این آئی) 6.5شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس چھا گیا۔۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 3:39 بجے کارڈوبا ارجنٹائن سے 517 کلومیٹر شمال میں 6.5 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ این سی ایس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 586 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلہ ارجنٹائن کے صوبہ سانتیاگو ڈیل ایسٹرو کے مونٹی کوئماڈو سے 104 کلومیٹر دور تھا۔یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ 600 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیراگوئے اور ارجنٹائن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close