امریکا پر ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلانے لگا، قرضے 31.4 کھرب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن(پی این آئی) امریکہ کے قرضے بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کے بعد امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے قرضے 31.4 کھرب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ریپبلیکنز کی اکثریت پر مشتمل ایوان نمائندگان اور جوبائیڈن کے درمیان جاری محاذ آرائی کے نتیجے میں ملک پر ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ جینٹ یلن نے ایوان کو بتایا کہ ان کے محکمے نے غیر معمولی اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور خصوصی کیش مینجمنٹ کے ذریعے ڈیفالٹ کے خطرے کو 5 جون تک روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون کی تاریخ بھی غیر یقینی صورتحال سے مشروط ہے کیونکہ مستقبل میں ادائیگیوں اور حکومتی محصولات کا سامنا بھی رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close