روئے زمین کا پاکیزہ حصہ مکہ مکرمہ سر سبز اور شاداب ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )روئے زمین کا سب سے پاک حصہ مکہ مکرمہ سرسبز و شاداب ہو گیا ،دلکش نظاروں نے ہر کسی کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا ہے ۔ مکہ مکرمہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑوں اور صحرائی علاقے میں حد نگاہ ہریالی نظر آرہی ہے۔ لوگوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی ہریالی والے علاقوں کو تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جا رہی ہیں، جس دیکھ کر ہر کوئی سحر میں جھکڑا گیا ہےاس حوالے سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیرنواف بن سعید الملکی نے بھی بارشوں کے بعد مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں کے خوبصورت منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ روئے زمین کا سب سے پاکیز حصہ سرسبز و شاداب ہو گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close