دنیا کے تیز ترین انسان کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر چوری ہو گئے

جمائیکا (پی این آئی) دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کا خطاب پانے والے یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز یعنی ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر چوری ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگسٹن میں قائم ایک سرمایہ کاری فرم کے اکاؤنٹ سے یوسین بولٹ کے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز چوری ہو گئے ہیں۔ یوسین بولٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرزکسی نے نکال لیے ہیں اب ان کے اکاؤنٹ میں 12 ہزار ڈالرز باقی ہیں۔

وکیل نے کہا کہ یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ڈالرز ان کی ریٹائرمنٹ اور زندگی بھر کی جمع پونجی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ اتھیلیٹ کے اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہونا کسی کے لیے بھی پریشان کن خبر ہے، انہوں نے یہ اکاؤنٹ اپنی نجی پنشن کے لیے بنایا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close