سینٹ پیٹرزبرگ (پی این آئی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ انہیں ‘کوئی شک نہیں’ کہ ماسکو تقریباً ایک سال سے جاری جارحیت میں فوجی ناکامیوں کے باوجود یوکرین میں فتح یاب ہو گا اور وہ اس کی گارنٹی دیتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال فروری میں یوکرین میں فوج بھیجی تھی اور ستمبر میں مغرب نواز ملک میں ماسکو کی افواج کو آگے بڑھانے کے لیے فوج متحرک کرنے کا اعلان کیا تھا۔
صدر پیوٹن اپنے آبائی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کر رہے تھے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سوویت افواج کے لینن گراڈ کا محاصرہ توڑنے کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیوٹن نے روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک فیکٹری میں کارکنوں سے کہا کہ متعدد فوجی شکستوں کے باوجود، فتح ‘یقینی ہے اور انہیں اس میں کوئی شک نہیں’۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی عوام کا اتحاد اور یکجہتی، ہمارے فوجیوں کی ہمت اور بہادری اور یقیناً فوجی صنعتی شعبے کا کام فتح کو یقینی بنائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں