دبئی میں جائیداد کی خریدوفروخت اور منتقلی کا کام ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا

دبئی (پی این آئی) دبئی میں جائیداد کی خریدوفروخت اور منتقلی کا کام ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا۔ 2022ء میں 143؍ ارب ڈالرز مالیت جائیدادوں کی منتقلیاں ہوئیں۔ دبئی کے میڈیا آفس نے متحدہ عرب امارات کے مرکزی کاروباری مرکز دبئی میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ پراپرٹی کے کاروبار میں یہ تیزی روسی خریداروں کی وجہ سے ہوئی ہے جنہوں نے دبئی کے انتہائی معروف علاقوں میں جائیدادیں خریدی ہیں۔ مقامی کرنسی درہم میں خریداری کا یہ حجم 528؍ ارب درہم ہے جو گزشتہ سے پیوستہ سال 2021ء کے مقابلے میں 76.5 فیصد زیادہ ہے۔

ریئل اسٹیٹ سیکٹرکا دبئی کی اقتصادیات میں ایک تہائی حصہ ہے، 2022ء میں دبئی میں 86؍ ہزار سے زائد جائیدادوں کی فروخت ہوئی اور آئندہ مزید اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close