پیرس، واشنگ مشین کے اندر تین سالہ بچی کی موت، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

فرانس (آئی این پی ) پیرس میں تین سالہ بچی کی لاش واشنگ مشین سے برآمد ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ،جس کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سالہ بچی اپنے اپارٹمنٹ میں موجود واشنگ مشین میں مردہ پائی گئی تھی، اس حوالے سے پراسیکیوٹرز کاکہنا ہے کہ پیرس کے حکام ایک 3 سالہ بچی کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق شمال مشرقی پیرس میں بچی کی واشنگ مشین سے دریافت کے بعد موت کی وجہ کے لیے تفتیش کا آغاز جمعے کو شروع کیا گیا ، تفتیش کی قیادت نابالغوں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی یونٹ کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بچی کو اس کے والد اور خاندان کے ایک اور فرد نے واشنگ مشین میں زندہ پایا اور ایک گھنٹے بعد ایمرجنسی کیئر میں اس کی موت ہوگئی۔ اس رپورٹ کی ابھی تصدیق بھی نہیں کی گئی ہے تاہم یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کے واشنگ مشین میں جانے کے بعد اس کا دروازہ بند ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close