وہ ملک جس نے شدید معاشی مشکلات کی وجہ سے فوج کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کرلیا

کولمبو(پی این آئی)بدترین معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا نے اخراجات کم کرنے کیلئےفوج کی تعداد میں ایک تہائی کمی کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن وزیردفاع کا کہنا ہے کہ سری لنکا اگلے سال تک اپنی فوج میں ایک تہائی کمی کر کےاس کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار اور 2030 تک ایک لاکھ کر دے گا۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیردفاع کا کہنا ہے کہ فوج میں کمی کے اقدام کا مقصد 2030 تک تکنیکی اور حکمت عملی کے لحاظ سے صحیح اور متوازن دفاعی قوت بنانا ہے۔عالمی بینک کے اعدادو شمار کے مطابق سری لنکا میں 2017 سے 2019 کے درمیان فوج میں تین لاکھ 17 ہزار اہلکار شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close