سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

جدہ(پی این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سال 2022 میں عرب دنیا کی سب سے با اثر شخصیت قرار پائے ہیں۔روس کے عربی زبان میں نشر ہونے والے ٹی وی چینل کے سروے کے مطابق سعودی شہزادے محمدبن سلمان کو سال 2022 میں عرب دنیا کی سب سے با اثر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

روسی ٹی وی کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان عرب دنیا کی دوسری با اثر شخصیت قرار پائے جبکہ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کو عرب دنیا کی تیسری با اثر شخصیت قرار دیا گیا۔روس کے عربی زبان میں نشر ہونے والے ٹی وی چینل کے سروے کی ووٹنگ میں ایک کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار 546 افراد نے شرکت کی جس میں سے سعودی ولی عہد کو ناظرین کے 73 لاکھ 99 ہزار 451 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ صدر یو اے ای محمد بن زاید کے حق میں 29 لاکھ 50 ہزار 543 ووٹ دیے گئے۔سعودی ولی عہد کو حاصل ووٹ مجموعی ووٹنگ کا 62 اعشاریہ 3 فیصد رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں