سڈنی، ہیلی کاپٹرز کے تصادم میں 4 افراد ہلاک

سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کے سیاحتی مقام گولس کوسٹ پر دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے سیاحتی مقام پر دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن کی حالت تشیوش ناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے اے بی سی کی تصاویر میں ایک ہیلی کاپٹر کو ساحل سے چند فٹ کے فاصلے پر ریت کے کنارے پر گرتا دیکھا گیا جبکہ جہاز اپنے روٹرز سے کٹا ہوا تھا جو کچھ ہی فاصلے پر پڑا ہوا تھا۔تاہم دوسرا ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر کافی حد تک برقرار نظر آیا جو کہ گولڈ کوسٹ کے مشہور سیاحت مرکز سی ورلڈ میرین تھیم پارک کے قریب ہے۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ہیلی کاپٹر قریب ہی ریت پر اترا اور اس علاقے کے ارد گرد کئی ریسکیو اہلکار تعینات تھے۔بڑی تعداد میں پولیس اور امدادی کشتیاں ریت کے کنارے پر کھڑی تھیں جو کہ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ٹکڑوں سے بھرا ہوا تھا۔کوئینز لینڈ پولیس سروس کے قائم مقام انسپکٹر گیری وریل نے جائے وقوعہ پر نیوز کانفرنس میں کہا کہ دونو طیارے جب آپس میں ٹکرائے تو کریش لینڈ کر گئے اور سی ورلڈ ریزورٹ سے بالکل باہر ریت کے کنارے پر اترے۔انہوں نے کہا کہ واقع کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے اور تین شدید زخمی ہوگئے۔انسپکٹر گیری ویرل نے کہا کہ حادثے کے تفتیش کاروں کی طرف سے حقائق کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے ارکان نے لوگوں کو ہٹانے کی کوشش کی اور ابتدائی طبی امداد شروع کی تاکہ متاثرہ لوگوں کو ائیر فریم سے محفوظ لے جایا جائے۔پولیس افسر نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ریسکیو عمل میں شرکت کی اور لوگوں کو ہنگامی دیکھ بھال تک پہنچانے میں مدد کی۔آسٹریلیا کے ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز میں فضائی تصادم کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور تفتیش کار ملبے کا معائنہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close