ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی پہلی میٹرو چل پڑی

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کی پہلی میٹرو نے بدھ کے روز تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے ملک کی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک سنگ میل قائم کر دیا ہے۔شہر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ کے اترا سے اگرگاں تک میٹرو ریل کے ماس ریپڈ ٹرانزٹ(ایم آر ٹی لائن)6 کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ ملک کی پہلی میٹرو ریل کے افتتاح کے ساتھ بنگالیوں کے فخر اور بنگلہ دیش کی ترقی کے سفر میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پدما پل کے بعد میٹرو ریل کا افتتاح بنگلہ دیش کی ترقی کے سفر میں ایک اور باب کا اضافہ ہے۔قبل ازیں شیخ حسینہ نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میٹرو ریل بنگلہ دیش کے سٹی ماس ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک منفرد سنگ میل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close