مکہ مکرمہ میں ہوٹل کی عمارت کے جھکا ئوکے بعد اسے خالی کرا لیا گیا

مکہ مکرمہ (پی این آئی)مکہ مکرمہ میں الحفائر میں ایک کثیر منزلہ ہوٹل کی عمارت کے دوسری عمارت کی طرف جھکا ئوکی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔حکام نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہوٹل خالی کرا لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں ایک ہوٹل کی عمارت دیکھی جا سکتی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق  یہ عمارت اپنے ساتھ متصل ایک اور کثیر منزلہ عمارت کی طرف جھکی دیکھی جا سکتی ہے۔یہ سڑک ایک شاہراہ عام پر واقع ہے

جہاں اور بھی ایسی کئی کثیر منزلہ عمارتیں موجود ہیں۔ویڈیو میں عمارت کو بائیں جانب واضح جھکا کی حالت میں دیکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سول ڈیفنس کے حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت خالی کرالی اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔بات کرتے ہوئے مکہ معظمہ بلدیہ کیترجمان اسامہ زیتون نے تصدیق کی کہ بلدیہ نے ایک کمیٹی کے تعاون سے عمارت کا معائنہ کیا جس میں متعلقہ اداروں کے حکام کے علاوہ سول ڈیفنس،

وزارت حج و عمرہ، وزارت سیاحت اور سکیورٹی حکام نے اس کا جائزہ لیا اور اس کی تعمیر اور معائنہ کیا۔عمارت کو رہائشیوں سے احتیاط کے طور پر مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ عمارت کی حالت اور اجازت ناموں تک رسائی اور رہائش کے لیے اس کی حفاظت کو یقینی بنانے تک اس جگہ کو راہگیروں سے بچانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں