برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

نیویارک (پی این آئی ) امریکہ کو برفباری کے بد ترین طوفان کا سامان ہے ، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے ۔امریکہ میں موسم سرما کے سخت ترین طوفان کے باعث جمعہ کے روز سے اب تک 15 ہزار سے زائد پروازیں منسوک ہو چکی ہیں۔

ریاست نیو یارک کے مغربی علاقے 43 انچ تک برفباری میں دب چکے ہیں ، کئی گاڑیاں برف میں پھنس چکی ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ۔امریکہ میں شہر بفیلو کا انٹرنیشنل ائیرپورت بھی منگل تک بند کر دیا گیا ، کئی فٹ برف اور حد نگاہ کم ہونے پر شہریوں کیلئے پابندی برقرار رکھی گئی ۔ خیال رہے کہ بفیلو امریکہ کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے جہاں 25 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔ جمعے سے اب تک شہر میں 8 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ برفباری کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔حکام کے مطابق بفیلو میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ، بفیلو میں 1977 کے برفانی طوفان میں ہالکتوں کی تعداد 30 تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں