راہول گاندھی کی خواجہ نظام الدین اولیاء کے مزار پر حاضری

نئی (پی این آئی) بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ نئی دہلی پہنچ گئی ہے، کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے دہلی پہنچ کر حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری دی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارت جوڑو یاترا کے پہنچنے پر کانگریس نے جشن منایا، کانگریس کی یاترا 108دن بعد نئی دہلی پہنچی ہے، یاترا کے نئی دہلی پہنچنے پر سونیا گاندھی بھی کچھ دیر کیلئے اس میں شریک ہوئیں۔ یاترا کا آغاز 7 ستمبر کو تامل ناڈو سے ہوا تھا، جس کا مقصد فرقہ واریت، بے روزگاری، نفرت، مہنگائی کے خلاف جدو جہد ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close