بھوجپور (پی این آئی) بھارتی ریاست بہار کے علاقے بھوجپور کے چاندی گاؤں میں پولیس نے 5 نوجوانوں کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعی اس وقت پیش آیا جب نوجوانوں کا ایک گروپ بیڈمنٹن میچ میں اپنی فتح کا جشن منا رہا تھا۔ اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نوجوان فتح کی بعد ٹرافی اپنے ہاتھوں میں بلند کیے ہوئے ہیں کہ اس دوران کچھ نوجوانوں کو پاکستان کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بہار کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ چاندی گاؤں کے ایس ایچ او نے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں پانچ افراد گرفتار کیے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں