افغان حکومت نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد کر دی

کابل (پی این آئی) افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کابل سے افغان وزارت اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے تحت خواتین کےلیے اعلیٰ تعلیم تاحکم ثانی معطل رہے گی۔ اس حوالے سے امریکا اور برطانیہ کی افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرنے تک طالبان بین الاقوامی برادری کا حصہ بننےکی توقع نہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close