بھارت اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے ورنہ۔۔۔۔۔ سرحدی جھڑپ کے بعد چین نے خبردار کر دیا

بیجنگ (پی این آئی) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پر موجود فوجیوں کو قابو میں رکھے اور امن برقرار رکھنے کی غرض سے چین کے ساتھ تعاون کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں سرحد پر حالیہ جھڑپوں سے متعلق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مغربی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ چینی فوجیوں کے معمول کے پٹرول میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے بھارتی فوجیوں نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کو غیرقانونی طور پر عبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ فرنٹ لائن پر موجود فوجیوں کو سختی سے قابو میں رکھے اور انہیں روک کر رکھے۔ اس حوالے سے بھارتی دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سرحدی چوٹی پر دونوں اطراف کی پٹرولنگ ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور گتھم گتھا ہو گئیں، کچھ فوجی پتھریلی سطح پر گرنے سے زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اس واقعے میں تقریباً چھ بھارتی فوجی معمولی زخمی ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close