دہشتگردوں کا ہوٹل پر حملہ، تین دہشتگرد ہلاک

کابل (پی این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے کابل میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا ، ہوٹل میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔

 

 

 

دہشتگردوں نے وسطی کابل میں ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی جہاں غیر ملکی شہری رہائش پذیر تھے ، افغان ترجمان اور طالبان رہنما نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین حملہ آور ہلاک ہوئے ۔ترجمان افغان حکومت کے مطابق حملہ ایک تجارتی اور رہائشی علاقے شہر نو میں کابل لونگن ہوٹل میں کیا گیا ، حملے کے بعد ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close